مدد کی یقین دہانی کے بعد بزرگ خاتون کی وزیراعظم کو ہاتھ اٹھا کر دعائیں

عمران خان صاحب ٹھینک یو! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی اور تندرستی دے،اللہ آپ کو دشمن سے محفوظ رکھے آمین۔ بزرگ خاتون کی دعائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 12:46

مدد کی یقین دہانی کے بعد بزرگ خاتون کی وزیراعظم کو ہاتھ اٹھا کر دعائیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2019ء) دو روز قبل اردو پوائنٹ نے ایک بزرگ خاتون کی خبر دی تھی جو کہ وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری مدد مدد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے خاتون سے ویڈیو کال پر بات کی اور کہا کہ آپ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔

ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ اب خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں اور انہیں ہاتھ اٹھا کر دعائیں دے رہی ہیں۔بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب تھینک یو! آپ کا بہت بہت شکریہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی اور تندرستی دے،اللہ آپ کو دشمن سے محفوظ رکھے آمین۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ آپکو دنیا بھر کی عزت دے۔

خاتون کو یقین دہانی کروائی گئی کہ جلد ہی آپکو چار دیواری مہیا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے نسیم بیگم اپنے شوہر کے ساتھ ان کی وفات کے بعد بھی وفا کرنا چاہتی ہے،دونوں نے عمر بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائی تھیں تاہم طاہر خان پانچ سال قبل انتقال کر گئے۔

خاتون کے درد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ روتے ہوئے یہ کہہ رہی تھیں کہ ' دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔ ہم وفا کر کے بھی تنہا رہ گئے'۔نسیم خان کا کہنا ہے کہ وفا ایسا جذبہ ہے جو کسی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے،خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نے ان سے ویڈیو کال پہ بات کی اور تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کروائی تاہم مرحوم شوہر کی محبت کی خاطر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش ٹھکرا دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا اسی جھونپٹری میں ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بزرگ خاتون کی خواہش کے مطابق سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں