وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 30نکاتی ایجنڈے میں سے متعدد کی منظوری

پانچ گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دے دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 18:50

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 30نکاتی ایجنڈے میں سے متعدد کی منظوری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران کان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 30نکاتی ایجنڈے میں سے کئی نکات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30نکاتی ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس معمول سے ہٹ کر 5گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا، اجلاس کے دوران زیر بحث بہت سے نکات پر غور کے بعد ان میں سے کئیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں کئی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی بھی منظوری دی گئی ہے اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ساتھ منصوبوں کی مفاہمتی قراردادوں پر دستخت کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ عمران کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پیں شہید ہونے والوں کے حق میں دعائے خیر کی گئی اور انتہا پسندی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ہم ان حالات میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

5گھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہنے والے اجلاس میں قومی زرعی ایمرجنسی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ سندھ میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے وہ 29 مارچ کوکراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہری مسائل، کراچی پیکج و دیگرامورکا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں مہینے تھرپارکر کا دورہ کیا تھا جہاں وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے تھے اورجلسہ سے خطاب کیا تھا، رواں ماہ میں وزیراعظم کا سندھ میں دوسرا جلسہ ہوگا۔ وزیراعظم نے تھر میں اعلان کیا تھا کہ سندھ کے ہرضلعے میں جائیں گے اورعوام کو پیغام ہے کہ تعلیم یافتہ لوگ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں