آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ میں ایل او سی پر رہنے والوں کیلئے خصوصی منصوبے شامل ہیں،سیکرٹری وزارت امور کشمیر
دنیا پرقوام متحدہ کا اتنا پریشر نہیں پڑرہا،یورپی ممالک کے ذریعے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائیگا،جی بی میںاس سال ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ پاکستان کشیدگی کم کرنے کی چکرمیں کہیںکشمیر ایشو سے پیچھے نہ چلا جائے،صلاح الدین ترمذی /مودی کی وار ڈاکٹرائن کے حوالے سے کتاب بھی لکھ رہا ہوں،رحمن ملک
منگل 19 مارچ 2019 19:46
(جاری ہے)
اجلاس میں سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی، سینیٹر رحمن ملک، سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، سینیٹر انور لعل دین اور سینیٹر سلیم ضیا نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین کمیٹی نے ایجنڈے کو التواء میں ڈالتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بحث کرائی۔
سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے،کشمیر کمیٹی کسی ایک جماعت کی نہیں،پوری قوم کی ہے،مودی کی وار ڈاکٹرائن کے حوالے سے کتاب بھی لکھ رہا ہوں،بھارت کے اندر سے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز یںاٹھ رہی ہیں۔سینیٹرصلاح الدین ترمذی نے کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کشیدگی کم کرنے کی چکرمیں کہیںکشمیر ایشو پیچھے نہ چلا جائے،وزیر خارجہ کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور کوششوں پر بریفنگ دینا چاہئے۔ سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس ہائی کمشنر کی رپورٹ پرزیادہ زور دینا چاہئے،یہ اقوام متحدہ کی دستاویز ہے جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے،سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان طارق محمود پاشا نے کمیٹی کو بتایا کہ کشمیر ایشو کو بین الاقوامی طور پر اٹھا ناوزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں لازوال ہیں،یو این کی قرارداد ہمیشہ تازہ ترین ہوتی ہے،گرین کلائمیٹ فنڈکیلئے ابھی سے پراجیکٹ کاتعین کرنا ہو گا،گلگت بلتستان قومی گرڈ سے منسلک ہے اور نہ ہی اپنا گرڈ سٹیشن موجود ہے،گلگت بلتستان میں ہر وزارت کے اپنے پراجیکٹس بھی ہوتے ہیں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی بجٹ کی سفارشات وزارت پلاننگ ڈویژن کو بھیجی ہیں، جی بی میں موسم کے حساب سے کام ہوتے ہیں،اس سال ریکارڈ برفباری ہوئی ہے،بابو سر ٹاپ کو جلدی کھولا جائے تو کاغان کو بھی فائدہ ہو گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال وزارت امور کشمیر سی35بلین بلک ایلوکیشن کی ڈیمانڈ ی ہے،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بتایا کہ2013-14میں جی بی کا بجٹ8ارب ہوتا تھا، پچھلے سال 15ارب ملا ہے،گلگت بلتستان کے پچھلے بجٹ کوسو فیصد خرچ کیا گیا ہے،اس سال نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی بجائے جاری منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح ہو گی،وزارت امور کشمیر سے نے 19ارب بجٹ مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پانی ہمارے لئے نعمت ہے،کیا وفاق نے ان کو سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،اگر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہائیڈل پراجیکٹ شروع کیا جاتا تو ایک ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو سکتے تھے،آزاد کشمیر کا پانی مودی کبھی بھی بند کر سکتا ہے مگر گلگت بلتستان کا پانی زندگی بھر استعمال کر سکتے ہیں،گلگت بلتستان میں ہائیڈل توانائی کی صلاحیت کے بارے میں تاجکستان کے صدر نے خود بریفنگ دی۔وزارت توانائی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ توانائی کے منصوبوں کیلئے مشنری درآمد کرنے کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے ،پیرس معاہدے کے تحت گرین کلائمیٹ فنڈ100 بلین کا فنڈ جاری کریگا،گلگت بلتستان میں 60ہزار ہائیڈل میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،سب سے سستی توانائی سولر سے پیدا ہوتی ہے،2030 تک گرین کلائمیٹ فنڈ کے ذریعے 100بلین تک خرچ ہوں گے،گرین کلائمیٹ فنڈ سے کاربن کریڈٹ کے دو منصوبے پلان ہیں۔قبل ازیں، اجلاس میں مقبوجہ کشمیر میں شہید ہونیو الوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر جاری ریاستی مظالم کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرسٹرسلطان سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت 30اپریل تک ملتوی
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے مزیدم شکلات،ایاٹا نے واجب الاداادائیگی کا مطالبہ کردیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا