نیب نے شہباز شریف کیخلاف وزیراعظم جہاز استعمال کی انکوائری کھول دی

نیب راولپنڈی کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل ‘وزیر اعظم ہاؤس سے جہاز استعمال سے متعلق ریکارڈ سیکرٹری وزیر اعظم ،اعظم خان کو خط ارسال

منگل 19 مارچ 2019 20:03

نیب نے شہباز شریف کیخلاف وزیراعظم جہاز استعمال کی انکوائری کھول دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کیخلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف ے خلاف وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرنے کا الزام ہے جب تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم ہاؤس سے جہاز کے استعمال سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے ،جس کے لیے نیب نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو خط بھی ارسال کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں