پرویز مشرف کی بہادری اور ملکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر محمد امجد

دوبئی میں زیراعلاج پرویز مشرف عظیم راہنما ہیں،ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ پیغام

منگل 19 مارچ 2019 21:29

پرویز مشرف کی بہادری اور ملکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر محمد امجد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور اے پی ایم ایل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بہادری اور قوم کے لئے خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عظیم راہنما پرویز مشرف دوبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔منگل کومیڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف ان کے بھائی اور باس ہیں جو دوبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے سید پرویز مشرف کو ان کی بہادری اور ملک و قوم کے لئے سرانجام دی گئی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید پرویز مشرف کی صحت کی بحالی کے لئے دعا گو ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں