ائیرپورٹ پر مونگ پھلیوں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دبئی جانے والے شخص کے سامان سے چرس برامد کر لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 20:28

ائیرپورٹ پر مونگ پھلیوں سے منشیات برآمد
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مارچ2019ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے دبئی جانے والے شخص کے سامان سے نشہ آور مواد برآمد کر لیں۔ ریاض ولد امتیاز نامی شخص اسلام آباد سے دبئی جارہا تھا جب اسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان میں مونگ پھلیوں کے پیکٹ تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے شک پڑنے پر پیکٹ کھول کر کچھ مونگ پھلی چیک کی تو منگ پھلیوں کے اند چرس بھری گئی تھی۔

ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ ریاض نامی شخص دبئی جانے والی پروازکا مسافر تھا لیکن جہاز پر چڑھنے سے پہلے جب اس کے سامان کو چیک کیا جارہا تھا تو اس میں مونگ پھلیوں کے پیکٹ تھے، حکام کے مطابق یہ عام بات تھی کیونکہ پاکستانی اکثر کھانے پینے والی چیزیں بیرونِ ممالک لے جاتے رہتے ہیں لیکن اس بار یہ لے کے جانے والے شخص کے گھبرانے کی وجہ سے انسدادِ منشیات فورس کے لوگوں کو شک گزرا جس پر انہوں نے مونگ پھلی کا ایک پیکٹ کھول کر دیکھا تو مونگ پھلیوں کے اند چرس بھری گئی تھی 
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برامد
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برامد
 جو کہ ملزم دبئی لے کر جانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پکڑی جانے والی چرس کا وزن 900گرام سے زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کو عجیب و غریب طریقوں سے منشیات ملک سے باہر لے جاتے پکڑا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ ایسے اقدامات کرنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں اس لیے انہیں برے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکام کے مطابق پکڑی جانے والی چرس کی قیمت دبئی پہنچنے کے بعد کئی گنا بڑھ جاتی ہے اس لیے لوگ اسے سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب ہوائی اڈوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اس کے علاوہ جدید ٹکنالوجی سے بھی سامان چیک کیا جاتا ہے 
منگ بھلی میں بھری گئی منشیات
منگ بھلی میں بھری گئی منشیات
 اس لیے اب ممنوعہ سامان ملک سے باہر لے کر جانا ناممکن ہے۔

کچھ عرصہ پہلے بھی کراچی ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی خاتون ممنوعہ سامان پاکستان سے باہر لے کر جاتے ہوئے پکڑی گئی جو کے پولیس کی تحویل میں ہے۔ اب ریاض ولد امتیاز نامی شخص بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ملزم کے اور بھی ساتھی ہوں اس لیے انکو ڈھونڈنے کے لیے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور اگر اس کے اور ساتھی ہوئے تو پولیس انہیں بھی گرفتار کر لے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں