مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں متبادل قیادت پر کام شروع ہو گیا، اہم مشاورت جاری
متبادل قیادت کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں موجود ناراض گروپ بھی متحرک ہو گئے
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 مارچ 2019 11:38
(جاری ہے)
اس ضمن میں باقاعدہ ن لیگ کے ایک بڑے گروپ نے ایک اجلاس بھی کیا جسے انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے ، اس اجلاس میں یہ گفتگو ہوئی کہ حمزہ شہباز کے ساتھ اپنے اہم ذمہ دار افراد دیئے جائیں جو پارٹی کو سنبھالیں ۔
ن لیگ کے اندر ہی دوسری جانب نواز شریف کا قریبی گروپ کسی صورت میں بھی کسی اورکو قیادت منتقل کرنے کے حق میں نہیں ہے بلکہ اس گروپ کے دو رہنماؤں نے تو یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ اگر نواز شریف پاکستان سے باہر چلے جاتے ہیں یا جیل کے اندر ہی رہتے ہیں، دو دونوں صورتوں میں پارٹی اسی طرح کام کرے جو نواز شریف کے احکامات ہوں ۔ جبکہ کافی رہنماؤں نے تو مریم نواز کی قیادت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور برملا کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت کسی طور منظور نہیں ہے کیونکہ آج جہاں مسلم لیگ ن پہنچی ہے اس میں زیادہ ہاتھ مریم نواز کی جارحانہ پالیسیوں کا ہی ہے جس نے پارٹی کے سیاسی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی یہی صورتحال ہے ۔ پیپلز پارٹی کے اندر باقاعدہ یہ چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ آصف زرداری ،فریال تالپور کی متوقع گرفتاری اور بلاول بھٹو کی نیب میں پیشیوں کے بعد پارٹی کو کون بہتر طریقے سے چلا سکے گا اور اگر آصف زرداری اور فریال تالپور گرفتار ہوجاتے ہیں تو بلاول بھٹو کہیں پارٹی کے ایسے گروہ کے ہاتھوں استعمال تو نہیں ہوں گے جو آصف زرداری کے مخالف ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اندر ایک ایسا گروپ ،جس میں کئی اہم رہنما بھی شامل ہیں جو پیپلز پارٹی میں ہونے کے باوجود آصف زرداری کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے خاموشی سے سب کچھ سنتے تھے لیکن قیادت کے خلاف خاموش احتجاج کرتے تھے ، وہ گروپ بھی نہ صرف متحرک ہونا شروع ہوگیا ہے بلکہ اس گروپ نے اس پر کام شروع کر دیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی صورت میں وہ بلاول بھٹو کے قریب ہو کر آصف زرداری کے قریبی حلقوں کو اس سے دور کریں اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں ۔ پیپلز پارٹی کی دھڑے بندی بھی کسی طور مخفی نہیں ہے۔ اسی دھڑے بندی کی وجہ سے پیپلز پارٹی رہنماؤں میں بھی کہیں زیادہ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں متبادل قیادتیں لانے کے معاملے پر اہم سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آنے والے حالات میں ن لیگ کی تین اہم سیاسی شخصیات، نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم نوازجبکہ پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور فریال تالپور سیاسی منظر نامے سے ہٹ جائیں گے اور یہ سیاست سے مائنس ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت