بلاول اورزر داری کی نیب آفس پیشی ، خواتین کارکنان اور پولیس میں دھکم پیل

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

بلاول اورزر داری کی نیب آفس پیشی ، خواتین کارکنان اور پولیس میں دھکم پیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع خواتین کارکنان اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھے جس میں خواتین بھی شامل تھیں اس موقع پر خواتین نے جب وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی گاڑی کو روکا تو پولیس اہلکار گاڑی کو نکلوانے کیلئے آگئے اس دور ان پولیس اور خواتین کارکنان کے درمیان دھکم پیل ہوئی ۔کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں