جعلی اکائونٹس کیس ،ملزم ندیم حاکم مانڈوی والا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

جعلی اکائونٹس کیس ،ملزم ندیم حاکم مانڈوی والا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس ملزم ندیم حاکم مانڈوی والا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر 172 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے۔وکیل خرم ہاشمی نے کہا کہ عدالت نے وفاقی حکومت کو کمیٹی بنا کر ناموں کو ریویو کرنے کا حکم دیا تھا۔وکیل خرم ہاشمی نے کہاکہ دو ماہ گزر گئے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں