پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے، سعید غنی کا گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

فواد چوہدری صاحب 50 تانگوں کے برابر جیالے تو پولیس نے گرفتار کرلئے ہیں، وزیر اطلاعات کے ٹوئٹ پر بیان

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے، سعید غنی کا گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی نے گرفتار جیالوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جیالوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سعیدغنی نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری صاحب 50 تانگوں کے برابر جیالے تو پولیس نے گرفتار کرلئے ہیں۔سعیدغنی نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک تانگہ پارٹی ہے جو فوٹوشاپ سے جلسوں کی رونقیں بڑھاتی ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ فواد چوہدری آنکھیں کھول کر صرف جڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں۔سعیدغنی نے کہاکہ پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں