پاکستان پیپلزپارٹی کے 200 سے زائد جیالے گرفتار کئے گئے ، فوری رہا کیاجائے ، قمر زمان کائرہ

بدھ 20 مارچ 2019 16:15

پاکستان پیپلزپارٹی کے 200 سے زائد جیالے گرفتار کئے گئے ، فوری رہا کیاجائے ، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 200 سے زائد جیالے گرفتار کئے گئے ، فوری رہا کیاجائے ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پرامن احتجاج کیلئے آنے والے 50 سے زائد جیالے لاپتہ کردیے گئے۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ انتظامیہ فی الفور گرفتار جیالوں کو رہا کرے۔ قمرزمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ لاپتہ جیالوں کو بھی فی الفور ظاہر کرے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تشدد، پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں