وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد

بدھ 20 مارچ 2019 16:15

وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ان کے تہوار ہولی کی مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہولی کو پرامن رنگوں کا تہوار بھی کہا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں