نیوزی لینڈ میں دہشتگردی واقعہ میں شہید ایک پاکستانی کی میت وطن واپس آئیگی

سید اریب کی میت کراچی لائی جائیگی ،باقی آٹھ8 شہدا کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کو نیوزی لینڈ میں ہی سپردخاک کرنے کا فیصلہ کیا ، پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 20 مارچ 2019 16:29

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی واقعہ میں شہید ایک پاکستانی کی میت وطن واپس آئیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں دہشتگردی واقعہ میں شہید ایک پاکستانی کی میت وطن واپس آئیگی ۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشت گردی واقعہ میں شہید ایک پاکستانی کی میت ہی وطن واپس آئیگی۔ انہوںنے بتایاکہ سید اریب احمد کی میت کراچی لائی جائیگی ،باقی آٹھ8 شہدا کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کو نیوزی لینڈ میں ہی سپردخاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ میت کی پاکستان آمد میں کم از کم دس روز لگیں گے۔ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ میت کو پاکستان لانے پر آنے والے اخراجات پر نیوزی لنڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اخراجات اٹھائیگی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق حکومت پاکستان نے بھی اخراجات اٹھانے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق ایک میت کو پاکستان لانے میں تقریباً 14 لاکھ پاکستانی روپے کی لاگت آئیگی ۔

پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے امین ناصر کی حالت میں تھوڑی بہتری آئی ہے،وہ تاحال بیہوشی میں اور لائف سپورٹ پر ہیں۔ ڈاکٹر عبد المالک کے مطابق بدھ کی صبح ہی ان کی عیادت کے لئے گیا، ڈاکٹرز ان کے بارے میں کچھ پر امید نظر آتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک کے مطابق امین ناصر کا بیٹا نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہے، وہ اپنے بیٹے کو ملنے کے غرض سے ہی یہاں آئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں