کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،ثابت ہو گیا پاکستان پر بے وردی آمریت مسلط ہے، مصطفی نواز کھوکھر

اتاترک ایوینیو پر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت سے ہضم نہیں ہوں گی،حتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کریں گے، حکومت تیار رہے، ترجمان بلاول

بدھ 20 مارچ 2019 16:30

کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،ثابت ہو گیا پاکستان پر بے وردی آمریت مسلط ہے، مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اورسابق صدرآصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ثابت ہو گیا پاکستان پر بے وردی آمریت مسلط ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اتاترک ایوینیو پر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت سے ہضم نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کریں گے، حکومت تیار رہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بھٹو کے خاندان کو للکار کر غلطی کر دی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ بھٹوز کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو تاریخ نے خاک میں ملا دیا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کارکن پرامن رہ کر جمہوری انداز میں احتجاج کریں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ہماری جدوجہد لمبی ہے، ہم نے تکھنا اور جھکنا نہیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ ماضی کے آمروں کے طرح بے وردی آمر عمران خان کو بھی نجام تک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں