خورشید شاہ کی بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

تحریک انصاف، انصاف کے نام پر ہر سطح پر انصاف کو بدنام کررہی، سینئر رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 20 مارچ 2019 16:30

خورشید شاہ کی بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف، انصاف کے نام پر ہر سطح پر انصاف کو بدنام کررہی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، انصاف کے نام پر ہر سطح پر انصاف کو بدنام کررہی۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے اور ہم کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا احتجاج تحریک انصاف کی بے انصافیوں اور غریب کش پالیسیوں کے خلاف عوام کی بھرپور آواز ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں