ہمت ہے تو احسان اللہ احسان پر جے آئی ٹی بنائیں ۔ بلاول بھٹو

کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی کرکنان کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 17:00

ہمت ہے تو احسان اللہ احسان پر جے آئی ٹی بنائیں ۔ بلاول بھٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کارکنان کی گرفتاری کے بعد دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاکہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمت ہے تو احسان اللہ احسان اور کالعدم تنظیموں کو طلب کریں۔

ہمت ہے تو ٹیررسٹ فنناسنگ پر جے آئی ٹی بنائیں۔ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم پر جے آئی ٹی بنائیں۔الیکشن میں کالعدم تنظیم کو پی ٹی آئی میں ضم کرایا گیا۔حکومت کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے والوں کو کابینہ میں کیسے رکھ سکتی ہے۔اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ان وزراء کو ہٹائے ، یہی بہتر رہے گا،میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاکروائی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیری تنقید بھی برداشت نہیں کرتی اگر کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔واضح رہے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اورسابق صدرآصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اتاترک ایوینیو پر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت سے ہضم نہیں ہوں گی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کریں گے، حکومت تیار رہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بھٹو کے خاندان کو للکار کر غلطی کر دی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ بھٹوز کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو تاریخ نے خاک میں ملا دیا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کارکن پرامن رہ کر جمہوری انداز میں احتجاج کریں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ہماری جدوجہد لمبی ہے، ہم نے تکھنا اور جھکنا نہیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ ماضی کے آمروں کے طرح بے وردی آمر عمران خان کو بھی نجام تک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں