نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ 10اپریل سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی

ًانٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپین شپ میں 7، ڈویژنل چیمپین شپ میں 8ٹیمیں مدمقابل ہونگی، اوج ظہور

بدھ 20 مارچ 2019 19:50

ؐاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپین اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ"بی" 10اپریل سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اور چیمپین شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالی دونوں چیمپین شپس کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان آرمی، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلویز، پولیس، پی او ایف واہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے انٹر بورڈز سپورٹس گالا کے باعث ملتوی ہونیوالی ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ بھی نئے شیڈول کے تحت 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد ہوگی جس میں راولپنڈی, کراچی,اسلام آباد, کوہاٹ, مردان,ڈیرہ اسماعیل خان, میرپور خاص,سرگودھا ڈویژن کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں چیمپین شپ کے فائنل 14 اپریل کو منعقد ہونگے۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں