ی*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ کی تربیت کیلئے چھ ماہ کے کورس کا اجراء کردیا

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

Aاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جا پان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی)جائیکا( کے تعاون سے لٹریسی اور غیر رسمی نظام تعلیم کے اساتذہ کی تربیت کے لئی6۔ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورس کا اجراء کیا اور اُن کی تربیت کے لئے 6۔کورسسز تیار کئے ،ْ ان کورسسز کی تقریب رونمائی آج ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔

جائیکا کے چیف ایڈوائزر ،ْ چیچواُہاشی(Chiho Ohashi)اور جائیکا نمائندے عابد گل نے پاکستان میں خواندگی کے موجودہ منظر ،ْ مسائل ،ْ چیلنجز اور پاکستان میں جائیکا کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آئوٹ آف سکول بچوں کی تربیت کے لئے تربیت یافتہ اساتذہ کی ضررورت تھی ،ْ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پہل کرکے ان ٹیچرز کی تربیت کے لئے کورس کا اجراء کیا جس پر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن بالخصوص شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے میں غیر رسمی تعلیمی ادارے سب سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،ْ اس لئے غیر رسمی نظام تعلیم کے اساتذہ کی تربیت کے لئے اوپن یونیورسٹی نے یہ کورس تیار کیا ہے۔ شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری نے کہا کہ رسمی نظام تعلیم کے اساتذہ کی تربیت کے لئے مختلف تعلیمی پروگرامز موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے غیر رسمی نظام تعلیم کے اساتذہ کی تربیت کے لئے کوئی خاص انتظام نہیں ہے اور ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ لٹریسی سینٹرز اور غیر رسمی نظام تعلیم کے اساتذہ کی تربیت کے لئے کوئی کورس شروع کیا جائے ،ْ اس لئے اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم نے اس کورس کا اجراء کیا۔

ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ ہم اِن ٹیچرز کی تربیت کے لئے مزید کورسسز متعارف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اس دور میں موبائل اور دیگر ذرائع کے ذریعے لٹریسی ریٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر اجمل نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لٹریسی اور نان فارمل سینٹر کے لئے جدید ساز و سامان سے آراستہ ایک علیحدہ عمارت فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں۔آخر میںڈاکٹر اجمل نے کورس کی تیاری اور تقریب رونمائی کے انعقاد میں بھر پور سپورٹ کی فراہمی پر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں