ٴحکومت پی ٹی وی کے 27 کروڑ کی ریکوری عطا الحق قاسمی سے نہ کر سکی‘ حکومت کو اپنا دام میں رام کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 20:05

1 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی ممتاز کالم نگار اور شاعر عطا الحق قاسمی سے 27 کروڑ قومی دولت لوٹنے کی ریکوری شروع ہی نہیں کی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان حکومت اور نیب کو حکم دیا تھا کہ 27 کروڑ روپے جو پی ٹی وی میں لوٹے گئے تھے عطاء الحق قاسمی اور ان کو تعینات کرنے والے اعلیٰ اختیارات کے حامل افراد سے ریکوری کی جائے۔

عطا الحق قاسمی کو چیئرمین پی ٹی وی نواز شریف حکومت میں لگایا گیا تھا اور وہ پی ٹی وی میں گا ڈ فادر کے نام سے یاد اور پہچانے جاتے تھے چیئرمین پی ٹی وی کا عہدہ کا حامل شخص تنخواہ لینے کا قانونی حق ہی نہیں رکھتا لیکن مسٹر قاسمی نے گاڈ فادر کا روپ دھار کر 27 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی تھی جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

قاسمی نے ذاتی گاڑی کی مرمت بھی قومی فنڈز سے کرائی جبکہ ذاتی استعمال کی اشیاء اور روزانہ کھانے کیلئے ہوٹل کی کڑاہی بھی قومی دولت سے خریدی جاتی تھی جبکہ اپنے بیٹے جو ممبر ایڈمن سی ڈی اے تھے کو بھی فنڈز دیئے اور اپنے پروگرام کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت نے ملزمان سے 27 کروڑ روپے کی ریکوری کا آغاز ہی نہیں کیا اور قریبی ذرائع نے انکشاف اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بھی عطاء الحق قاسمی نے لطیفے سنا کر اپنے دام میں رام کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں