ں* سینیٹر شیری رحمن کی پی پی پی کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی سخت مذمت

ض*سلیکٹڈ وزیراعظم اتنا قرض اٹھائیں کہ کل اس کا بوجھ بھی برداشت کر سکیں،بیان

بدھ 20 مارچ 2019 21:15

Iاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے یکجہتی کرنے والے کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اتنا قرض اٹھائیں کہ کل اس کا بوجھ بھی برداشت کر سکیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اسلام آباد میں کرفیو لگا کر سڑکیں بند کرکے پیپلزپارٹی کی قیادت کا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے دو ڈکٹیٹروں کو شکست دی کٹھ پتلی کی کیا اوقات ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ جہاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے وہاں جیالوں کا سمندر ہوگا۔ تشدد اور گرفتاریوں سے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں