پی ٹی آئی والے کھسیانی بلی بن کر نہ صرف کھمبا نوچ رہے ہیں بلکہ سبق بھی الٹا پڑھ رہے ہیں،سعید غنی

بدھ 20 مارچ 2019 21:15

; اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کھسیانی بلی بن کر نہ صرف کھمبا نوچ رہے ہیں بلکہ سبق بھی الٹا پڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید، فواد چوہدری اور عمر چیمہ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھارت کے عوام سے چندے کی بھیک مانگتے رہے ہیں۔ مودی سے بات کرنے کے لئے بیتاب عمران خان ہیں۔ بھارتی پائیلٹ کو رہا کرنے میں بے صبر تو عمران خان رہے۔ کچھ عرصہ قبل دورہ بھارت کے دوران مودی سے ملاقات تو عمران خان نے کی اور وہ بھی اس وقت جب بلاول بھٹو زرداری مودی کو گجرات کا قصاب قرار دے رہے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں