بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، وزارتِ اطلاعات ملنے کا امکان

قانونی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شفاف سیاسی قیادت کی وجہ سے ملکی حالات بدل رہے ہیں،بابر اعوان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 23:01

بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، وزارتِ اطلاعات ملنے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کے سیاسی اور قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے بابر اعوان کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے یہ ملاقات اہم ہے۔ ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ شفاف سیاسی قیادت کی وجہ سے ملکی حالات بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے نکل رہا ہے۔ ماہر قانوندان بابر اعوان نے بات چیت کے دوران کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے رولز آف گیم تیزی سے بدل رہے ہیں، گڈ گورنس کے لیے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کچلے ہوئے طبقات کو طاقتور بنائیں گے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ اس ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے پاکستان کی اطلاعات کی وزارت کا قلمدان بابر اعوان کو دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ حکومت میں بابر اعوان پیپلز پارٹی کے رکن تھے اور تب بھی وہ اطلاعات کے وزیر رہے۔ زرداری حکومت میں وہ سینیٹر بھی رہے اور اس کے بعد وہ پی پی پی چھوڑ کر پاکساتن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں