اتحادی جماعتوں نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لیں

مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم اور بی اے پی نے حکومت سے مزید ایک ایک وزارت کا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 15:55

اتحادی جماعتوں نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اہم خبر سامنے آئی ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔اتحادی جماعتوں نے حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لی ہیں۔مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم اور بی اے پی نے مزید ایک ایک وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔

ق لیگ نے چوہدری سالک کا نام ڈراپ کر دیا ہے جب کہ چوہدری مونس الہیٰ کا نام فائنل کر دیا ہے۔چوہدری شجاعت نے پارٹی کے فیصلے سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ق لیگ نے مونس الہیٰ کے لیے وزرات صنعت مانگی ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ کے سابق رکن اعظم سواتی کی بھی دوبارہ کابینہ میں شمولیت متوقع ہے تاہم اعظم سواتی کی کابینہ میں شمولیت مقدمات سے کلئیرنس سے مشروط ہو گی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے وزارت کے لیے امین الحق کا نام تجویز کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگی ہے۔کابینہ میں توسیع کے وقت کا تعین وزیراعظم عمران خان کریں گے۔واضح رہے پچھلا کچھ عرصہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادیوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تحریک انصاف نے کل 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 21 نشستیں درکار تھیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان میں آئے اور خوب بھاگ دوڑ سے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کروانے اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا کام شروع کیا۔

چند ہی دنوں میں جہانگیر خوب دوڑ دھوپ سے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کیلئے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب رہے۔ جبکہ دیگر کئی سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بی اے پی، اور دیگر کو اتحاد کیلئے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ سے زائد نمبرز حاصل کر لیے۔تاہم حکومت کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینا اور اتحادیوں کے تحفظات کا مسئلہ بنا رہتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں