قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارسے انکار نہیں کیا جا سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

قائمہ کمیٹیوں کے کام کے دوران درپیش آنے والی مشکلا ت کو حل کرنے اوررکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہوں، تقریب سے خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 17:00

قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارسے انکار نہیں کیا جا سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارسے انکار نہیں کیا جا سکتا،قائمہ کمیٹیوں کے کام کے دوران درپیش آنے والی مشکلا ت کو حل کرنے اوررکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں قائمہ کمیٹیوں کے کام اور افعال پر منعقد ہونے والی دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحرک اور فعال قائمہ کمیٹیاں پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عوام کا حقیقی نمائندہ ادار ہونے کی حیثیت سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنا پارلیمان کی بنیاد ی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کردارسے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمانی نظام میں قائمہ کمیٹیاں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں خصوصاًً حکومتی نگرانی اور احتساب میں ان کا کردار انتہائی اہمیت ہے حامل ہے۔

اسد قیصرنے کہا کہ قانون سازی اورایگزیکٹو کے احتساب کے ذریعے قائمہ کمیٹیاں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ایک فعال کردار ادا کر سکتی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قائمہ کمیٹیوں کے کام کے دوران درپیش آنے والی مشکلا ت کو حل کرنے اوررکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔ اسد قیصرنے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے کام میں چیئر پرسنز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

چیئر پرسنزنے قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اسپیکر کے کردار کو سراہا۔شرکاء نے کہا کہ اسپیکر پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قائمہ کمیٹیوں کے نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔چیئر پرسنز نے کمیٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں آپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں