پاکستان اور امریکہ کے مابین مشترکہ سکالر شپ سے طلبا کے روشن مستقبل میں بہتری آئے گی، امریکی سفیر

جمعرات 21 مارچ 2019 17:00

پاکستان اور امریکہ کے مابین مشترکہ سکالر شپ سے طلبا کے روشن مستقبل میں بہتری آئے گی، امریکی سفیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) امریکی سفیر جو جز چارج ڈی افیئرز نے کہاہے کہ پاکستان کے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں، پاکستان اور امریکہ کے مابین مشترکہ سکالر شپ سے طلبا کے روشن مستقبل میں بہتری آئے گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن میں یو ایس ایڈ سکالر شپ ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران امریکی سفیر جوجز چارج ڈی افئیرز نے کہا کہ یو ایس میریٹ،نیڈ بیسڈ سکالر شپ میں ملک بھر کے جامعات کے 262طلبا کو اندر گریجوئٹ پروگرام میں موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستانی طلبا یو ایس کی 60 جامعات میں انڈر گریجویٹ میں داخلہ لے سکیں گے۔ چیئر مین ایچ ای سی نے کہاکہ سکالر شپ طلبا کو دینے کا مقصد اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہے، طلباء اعلی تعلیم حآصل کر کے پاکستان کے ساتھ گلوبل چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ انڈر گریجویٹ پروگرام میں طلبا انجینئرنگ،ایگریکلچرل،بزنس، سائنس جیسے مضامیں میں حصہ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یو ایس پروگرام مین اب تک 5 ہزار 300 پاکستانی طلبا کو موقع دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں