ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے، مولانا بخش چانڈیو

عمران خان کا سیاسی ٹولا تاریخ میں ایوب خان، ضیاء اور مشرف کی صف میں کھڑا کیا جائے گا، بیان

جمعرات 21 مارچ 2019 19:13

ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے، مولانا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کرپشن کا چورن نہ بک سکا تو ملک دشمنی کے الزامات شروع کر دیئے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ حکومت ناکامی چھپانے کیلئے انتشار پیدا کر رہی ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کرپشن کا ڈرامہ ناکام ہوا تو اب وطن دشمنی کے الزامات کا ڈھونگ شروع کر دیا گیا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بلاول بھٹو کو آر ٹی ایس کی تعطلی کی پیداوار حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان تاریخ کے اوراق اٹھاؤ دیکھو کہ کون وطن فروش تھا اور سرفروش تھا۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان آپ جن آمروں کے پیروکار ہیں تاریخ انہیں وطن فروش قرار دے چکی۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری وہاں کھڑے ہیں جہاں ان کے سرفروش نانا اور ماں کھڑے تھے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ دھرتی اور اپنے لوگوں کیلئے جان دینے والوں پر آپ جیسے بونے سوال کرتے ہیں ۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہاں یہی ہوتا آیا ہے وطن کو بیچ کھانے والے ہمیشہ محب وطنوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ انتہاپسندوں کے ذریعے انتخابات جیتنے والے خان صاحب آپ کا ماضی اور حال عیاں ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ قوم کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا حامی محب وطن ہے کہ ان کو للکارنے والا ۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دہشتگردوں کو للکار رہے ہیں اور تم ان کے پیچھے چھپ رہے ہو۔ مولابخش چانڈیونے کہاکہ عمران خان کا سیاسی ٹولا تاریخ میں ایوب خان، ضیاء اور مشرف کی صف میں کھڑا کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں