یوم پاکستان کی تیاریاں ، جڑواں شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

موبائل و انٹرنیٹ سروس پریڈ گراؤنڈ کے دس کلو میٹر کے احاطے میں بند

جمعرات 21 مارچ 2019 20:44

یوم پاکستان کی تیاریاں ، جڑواں شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) یوم پاکستان کی تیاریوں کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے،شہری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز،وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں ،جس کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ کے 10کلو میٹرکے احاطے میں اسلام آباد انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی، سروس کو فٴْل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں