چیف جسٹس نے بریگیڈیئر اسد منیر کے خط پر نوٹس لے لیا، چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

چیف جسٹس نے بریگیڈیئر اسد منیر  کے  خط پر نوٹس  لے لیا، چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے بریگیڈیئر اسد منیر کی طرف سے خودکشی سے قبل چیف جسٹس کے نام لکھے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے بطور چیف جسٹس ذمہ دارایاں سنبھالنے کے بعد بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی طرف سے چیف جسٹس کے نام لکھے خط کی کاپی موصول ہونے پر کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خودکشی اور خط میں نیب کی طرف سے انہیں ہراساں کرنے کے عمل پر چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں