ملائشیا مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ وزیراعظم

ملائیشیا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،ملائشین وزیراعظم کا بدعنوانی سے متعلق موقف قابل تعریف ہے۔مہا تیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشین وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 12:28

ملائشیا مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ وزیراعظم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ2019ء) پاکستان اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ملائیشیا مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہے،ملائشین وزیراعظم کا بدعنوانی سے متعلق موقف قابل تعریف ہے۔دونوں ممالک میں مثبت بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر مہا تیر محمد کو مسلم امہ کےقائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ تمام مسمانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔مہا تیر محمد نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملائیشیا کو مشکلات سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ طیب اردگان اور مہاتیر محمد امت مسلمہ کے بہترین لیڈر ہیں۔ ملائشیا کی ترقی میں مہا تیر محمد نے اہم کردار اد اکیا۔

(جاری ہے)

جب کہ سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اسلام فوبیہ کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی جدجہد کونقصان پہنچا۔دہشت گردی نے اسلامی ممالک کو بہت متاثرکیا۔دہشت گرد نے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔سفاک قاتل کو اپنے کیے پر شرمندگی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ ملائیشیا ء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ء کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملائیشیا ء کے وزیر اعظم مہاتیر محمدکل( ہفتہ)یوم پاکستانکی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں جبکہ دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ’’گول میز اجلاس‘‘سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستانمیں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں