توہین رسالت کیس میں بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

چھ سالہ پرانی اپیل پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ 25 مارچ کوسماعت کریں گے

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

توہین رسالت کیس میں بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کیس میں بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ،چھ سالہ پرانی اپیل پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ 25 مارچ کوسماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ عثمان نے 2013 میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ٹرائل کورٹ نے ڈاکٹرافتخارشیخ کو 2 جولائی 2013 کو توہین رسالت کے الزام سے بری کیا۔ڈاکٹر افتخار پران کے بھتیجے شیخ عثمان نے توہین رسالت کا الزام عائد کیا تھا۔اسلام آبادانڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔9 دسمبر 2012 کو ڈاکٹر افتخار کو اسلام آباد سیگرفتار کیاگیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں