سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی شایان شان طریقے سے منعقد پریڈ ہوگی

پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ،باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے، ذرائع …… مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی شایان شان طریقے سے منعقد پریڈ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں یوم پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے،سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی شایان شان طریقے سے منعقد پریڈ ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ،باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے،یوم پاکستان کا نعرہ،پاکستان زندہ باد، ہے ۔ یوم پاکستان پر ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پروموبنائے گئے ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہونگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں