زرداری و نوازشریف کی اربوں کی کرپشن جمہوری نظام کا نتیجہ ہے، مولانا عبد العزیز

،مدینہ منورہ میں ایوان صدر وزیر اعظم پارلیمنٹ ہائوس اپوزیشن لیڈر تھے ،یونیورسٹیوں کیلئے سینکڑوں ایکڑ زمین دی جاسکتی ہے تو جامعہ حفصہ کیلئے چند کنال زمین کیوں نہیں دی جاسکتی لال مسجد میں خطاب

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

زرداری و نوازشریف کی اربوں کی کرپشن جمہوری نظام کا نتیجہ ہے، مولانا عبد العزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سابق خطیب لال مسجد مولانا عبد العزیز نے کہاہے کہ زرداری و نوازشریف کی اربوں کی کرپشن جمہوری نظام کا نتیجہ ہے،جمہوری نظام کفر ہے کبھی نتائج نہیں دے سکتا،مدینہ منورہ میں ایوان صدر وزیر اعظم پارلیمنٹ ہائوس اپوزیشن لیڈر تھے ،یونیورسٹیوں کیلئے سینکڑوں ایکڑ زمین دی جاسکتی ہے تو جامعہ حفصہ کیلئے چند کنال زمین کیوں نہیں دی جاسکتی ۔

لال مسجد میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اللہ ایک ہے مگر کچھ حکمران اقتدار کے نشے میں اللہ بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔مولانا عبد العزیز نے کہاکہ پاکستان اللہ کیلئے بنا مگر حکمران اللہ بن بیٹھے اور اسلام نافذ نہ ہونے دیا ۔مولانا عبد العزیز نے کہاکہ گیارہ سال میں کیا جامعہ حفصہ تعمیر ہوگیا ہم خود جامعہ حفصہ تعمیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجھے حکومت کی سختیوں سے ڈرایا جارہا ہے ،میں ساٹھ سال کا ہوگیا ہوں اب کتنا اور زندہ رہنا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں کے لئے سینکڑوں ایکڑ زمین دی جاسکتی ہے تو جامعہ حفصہ کے لئے چند کنال زمین کیوں نہیں دی جاسکتی ۔ انہوںنے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہدا کی برکت سے یورپ میں لوگ مسلمان ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس امریکہ کیلئے پرویزمشرف نے جنگ شروع کی تھی آج وہ طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرویزمشرف آج پاکستان میں آئے دیکھے میں اسی لال مسجد میں بول رہا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پرویزمشرف آج وطن واپس آئے لوگ جوتے ماریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکم امریکہ برطانیہ کا نہیں اللہ کا مانیں ۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ میں قرآن کا نہیں انگریز کا قانون چل رہا ہے ،ستر سال میں کیا عدالتوں نے کوئی ایک شرعی سزا دی گئی کیا کبھی چور کا ہاتھ کاٹا گیا ،کبھی زانی کو کوڑے مارے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات ہوئے اسے صاف کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کردو ۔

انہوںنے کہاکہ اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔ مولانا عبد العزیز نے مولانا فضل الرحمن پر نام لئے بغیر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج بے حیائی کو روکنے کی آواز بڑے بڑے علما ء لگا رہے ہیں ،جب ہم یہی بات کررہے تھے توہمیں سخت موقف کا طعنہ دیتے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ آج بڑے بڑے علما پی پی پی اور ن لیگ کے ساتھ ملکر حکومت کی باتیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گیارہ سال قبل سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا جامعہ حفصہ حکومت بناکر دے ،عمل نہیں ہوا ،اب ہم نے جامعہ حفصہ خود بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،جمہوری نظام کفر ہے کبھی نتائج نہیں دے سکتا۔ انہوںنے کہاکہ مدینہ منورہ میں ایوان صدر وزیر اعظم پارلیمنٹ ہائوس اپوزیشن لیڈر تھے ۔انہوںنے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں جمہوری نظام کی کوئی کامیابی بتائو۔

انہوںنے کہاکہ زرداری و نوازشریف کی اربوں کی کرپشن اس جمہوری نظام کا نتیجہ ہے ۔اسمبلیوں میں بیٹھے چار کروڑ لگاکر آٹھ کروڑ کماتے ہیں۔ انہوںن ے کہا کہ حکومت کی اپیل پر مولانا عبد العزیز نے جامعہ حفصہ کے سنگ بنیاد اگلے جمعہ تک موخر کردیا ۔مولانا عبد العزیز نے کہاکہ حکومت نے اگلے جمعہ تک مذاکرات کے ذریعے مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے ،اگر اگلے جمعہ تک مطالبات پر عمل نہ ہوا تو لائحہ عمل دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اگلے جمعہ تک لال مسجد میں ہی رہوں گا۔ مولانا عبد العزیزنے کہاکہ حکومت کی اپیل پر نماز جمعہ نہیں پڑھا رہا ۔ بعد ازاں نماز جمعہ مولانا عبد الرشید غازی کے بیٹے ہارون غازی نے پڑھائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں