شہداء سانحہ نیوزی لینڈ کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قرآن خوانی

اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ ملائیشین صدر کی آمد کے باعث مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکے

جمعہ 22 مارچ 2019 16:21

شہداء سانحہ نیوزی لینڈ کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قرآن خوانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) شہداء سانحہ نیوزی لینڈ کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قرآن خوانی کی گئی ۔ نماز جمعہ سے پہلے پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔شہداء نیوزی لینڈ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ خطیب مولانا احمد الرحمن نے کہاکہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ ملائیشین صدر کی آمد کے باعث مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکے،نماز جمعہ سے قبل پاکستانی کی ترقی اور امن و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں