عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

7پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ان شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجرا سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 20:49

عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی(ایز آف ڈوئنگ بزنس)کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ان شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجرا سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو سہل بنانے و سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار پروسیجر پر غور ہوگا اور ان قواعدو اور روسیجرز کی نشاندہی کی جائے گی جن کو ختم کرنے سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونگی اور سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں