عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، خورشید شاہ

' سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے ، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پیپلز پا رٹی کے رہنما سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔

(جاری ہے)

& تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان پرحکومت پوری پارلیمنٹ کواعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔

انہو ں نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں اس لیے بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں