بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

تاریخ میں جب بھی جمہوریت و عوامی حقوق کے لیئے جدوجہد و قربانیوں کا تذکرہ ہوگا،بیگم نصرت بھٹو اور خاندان کا نام سرفہرست ہوگا، بیان

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:10

بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نڈر، ثابتقدم اور اِس سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، جس کا ہر فرد تاریخ ساز خوبیوں کا مالک تھا۔

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی جمہوریت و عوامی حقوق کے لیئے جدوجہد و قربانیوں کا تذکرہ ہوگا، بیگم نصرت بھٹو اور ان کے خاندان کا نام سرفہرست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بیگم بھٹو نے بدترین آمر کے ظلم و جبر کے باوجود عوامی جدوجہد کی داغ بیل ڈالی اور و ملت کی حفاظت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ضیاء الحق اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر ملک میں انتہاپسندی دہشتگردی، فرقیواریت، لسانی سیاست، ہیروئین اور کلاشنکوف کلچر کو پروان چڑھانے میں مصروف تھا تو دوسری جانب قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود بیگم نصرت بھٹو نظریہ پاکستان اور فکرِ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روشنی میں عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوریت کے لیئے آواز اٹھاتی رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مادرِ جمہوریت کی جدوجہد و قربانیوں کی وارث ہے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان میں عوامی حقوق کے لیئے سرگرم عمل رہے گی خواہ حالات کیسے بھی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں