عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا،ڈاکٹر مہاتیر محمد

اسلامو فوبیا کیخلاف مسلم امہ پاکستان اور ملائیشیا کی طرف دیکھ رہی ہے، دونوں ممالک کو مل کر اسلامو فوبیا کیخلاف جدوجہد کرنی چاہیے

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:10

عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا،ڈاکٹر مہاتیر محمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف مسلم امہ پاکستان اور ملائیشیا کی طرف دیکھ رہی ہے، دونوں ممالک کو مل کر اسلامو فوبیا کیخلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔ جمعہ کو :ایوان صدر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ کئی برس دہشتگردی کا مقابلہ کیا،قوم کی قربانیوں سے دہشتگردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کی منفرد میزبانی کی۔انہوںنے کہاکہ انتہا پسندی معاشرے میں متعدد مسائل کو جنم دیتی ہے، امن کی بحالی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی سب کو امن کا پیغام دیا۔

انہوںنے کہاکہ حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کو مل کر اسلامو فوبیا کیخلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوںنے کہاکہ صنعتی انقلاب سے طرز زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کی افرادی قوت کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’نشان پاکستان‘‘ملنے پر شکر گزار ہوں۔مہاتیر محمد نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے،پاکستان کو سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے تیزتر معاشی ترقی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں