فیصل واوڈا کی مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کی شدید مذمت

مفتی تقی عثمانی کی اسلام ،پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ،آئی جی سندھ سے رابطہ کرونگا،وفاقی وزیر

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:15

فیصل واوڈا کی مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی کی اسلام اور پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے بھی رابطہ کرونگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مفتی زبیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔

وفاقی وزیر نے مفتی زبیر کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مفتی تقی عثمانی کی اسلام اور پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے بھی رابطہ کرونگا۔فیصل واوڈا نے سی سی پی او کراچی امیر شیخ سے رابطہ کر کے مفتی تقی عثمانی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں