سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے برانڈنگ کرنی ہوگی،ذوالفقار بخاری

مالک کیلئے آمد پر ویزاکی سہولت خوش آئند ہے،بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ ایک قابل اعتماد تعلق بنانا ہوگا، معاون خصوصی وزیراعظم

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:15

سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے برانڈنگ کرنی ہوگی،ذوالفقار بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے برانڈنگ کرنی ہوگی، 155 ممالک کیلئے آمد پر ویزاکی سہولت خوش آئند ہے،بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ ایک قابل اعتماد تعلق بنانا ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے جمعہ کو قومی ٹورزم بورڈ (این ٹی سی بی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔

بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے ملک میں اندرونی طور پر سیاحت کی ترقی کیلئے مختصر مدت اور طویل مدتی منصوبوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے برانڈنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے بورڈ نے ملک میں نئے متعارف شدہ ویزا اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 155 ممالک کیلئے آمد پر ویزاکی سہولت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کئی ممالک کی طرف سے جاری ٹریول ایڈوائزریز پر بھی بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ ایک قابل اعتماد تعلق بنانا ہوگا ، پاکستان کو ایک سیاحتی برانڈ بنانا پڑیگا۔اجلاس میں بورڈ کے تحت ملک کی مارکیٹنگ کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ خیبرپختونخواہ کے سیاحتی وزیر عاطف خان نے بورڈ کو بتایا کہ مسئلہ ملک کا امیج ہے ،باہر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ پاکستان کتنا خوبصورت ہے۔ ممبر کامران لاشاری نے کہا کہ آزادی پسند معاشرے کے طور پر دنیا میں پاکستان کو متعارف کرنا ہوگا،سیاح آزادی پسند ہوتے ہیں اور ہمیں بھی ویسا ہی ہونا پڑے گا،بورڈ صوبوں کو مختلف شعبوں میں مدد دیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں