وقت آگیا دہشتگردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں، بھارتی وزیراعظم کی یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

جنوبی ایشیاء کے لوگ امن ، ترقی اور جمہوریت کیلئے کام کریں، نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05

وقت آگیا دہشتگردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں، بھارتی وزیراعظم کی یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر نیک تمنائوں کا پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے لوگ امن پرستی اور جمہوریت کیلئے کام کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں