فخرِ پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی فضا گھن گرج

دشمنوں پر سکتہ طاری کرنے دینے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے یوم پاکستان پر فضا میں سماں باندھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 11:51

فخرِ پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی فضا گھن گرج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2019ء) : یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دے کرکیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں جو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ سلامی کے چبوترے پربراجمان ہیں۔

جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کےفوجی سربراہ اور عمان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہیں۔ فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی فضاء گھن گرج، جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے فضا میں رنگ بکھیر دئیے۔

(جاری ہے)

فضا میں شاہینوں کی اڑان نے شرکاء کے دل گرما دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے فضا میں سماں باندھ دیا۔یوم پاکستان پریڈ کے دوران پاکستان کے برادر ملک ترکی کے لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ چین کے جے 10 طیارے بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک ہیں۔پریڈ کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے فلوٹس میں فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ البتہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کیا گیا۔جبکہ جُڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ یاد رہے کہ آج سے 79 سال قبل 23 مارچ 1940ء کے دن لاہورکے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی تھی جس کی وجہ سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں