پیپلز پارٹی کی مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت

امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کے سرپرستوں مددگاروں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے، نیر بخاری

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز ی معیشت کراچی کے امن کے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانا ہونگی،امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کے سرپرستوں مددگاروں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کراچی میں مولانا تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز ی معیشت کراچی کے امن کے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن خراب کرنیوالے سازشیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کے سرپرستوں مددگاروں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں