عمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی

برطانیہ سے شواہد حاصل کرنے کی بیس مارچ کی مہلت ختم ہوگئی، ایف آئی اے سے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ،برطانیہ سے شواہد حاصل کرنے کی بیس مارچ کی مہلت ختم ہوگئی ۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برطانیہ سے شواہد تاحال موصول نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ عدالت کا مقدمے کی شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان دینے کا حکم دیا ۔ ایف آئی اے نے کہاکہ آئندہ سماعت پر مقدمے کے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان دیں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں