23مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے،علی امین گنڈاپور

آج کا دن دلاتا ہے عظیم قومیں اپنے مقصد اور نصب العین کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی اور اپنے عزم اور حوصلے سے اپنے مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل کرتی ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر کا یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اور آج کا دن اس امر کی یاد دلاتا ہے کہ عظیم قومیں اپنے مقصد اور نصب العین کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی اور اپنے عزم اور حوصلے سے اپنے مقصد کے حصول میں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن مصور پاکستان ڈاکڑ علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبر دست خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کہ جنہوں نے اپنے وژن ، فہم و فراست اور بے لوث قیادت کی بدولت وہ کر دکھایا کہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان منظور ہونے کے بعد سات سال کے قلیل عرصے میں پاکستان کا حصول صرف اور صرف قائداعظم کی بے لوث قیادت اور مسلمان قوم کے مستحکم عزم کے باعث ممکن ہوا، انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کی صورت میں علامہ اقبال کے خواب کے حصول کو سچ کر دکھایا انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا تصور کیا تھا لیکن ہم پاکستان کو قائداعظم کے تصور کے مطابق عظیم پاکستان بنانے میں ناکام رہے ، انہوں نے کہا آج پاکستان کے قیام کے ستر سال کے بعد پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایسی بے لوث قیادت میسر آئی ہے جس کا واحد نصب العین پاکستان کو قائداعظم کے تصور کے مطابق عظیم ملک بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے ملکی و بین الاقوامی حالات و و اقعات میں عمران خان نے جس قائدانہ صلا حیت اورطرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عمران خان کی قیادت ہی پاکستان کہ حقیقی ترقی کی ضامن ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر بے پناہ پزئراہی حاصل ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص میں دن بدن زبردست اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکل چکا ہے اور دنیا کے اہم ممالک اور لیڈرز پاکستان سے تعلقات کی نئی بنیادرکھنے کے خواھش مند نظر آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اندونی سطح پر بھی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور معاشی بحران سمیت تما م اشوز پر بااحسن قابو پا نے کے بعد پاکستان کی مضبوط اور دیر پا ترقی کے لیے درست سمت کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پراپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کو بھی خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کے سلسے میں جاری پر عزم جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پوری کشمیر ی عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنے آباو اجداد کی طرح مثالی عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں آج کے دن پوری پاکستانی قوم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وہاں پوری پاکستانی قوم اور حکومت اس عزم کی بھی تجدید کرتے ہیںکہ وہ بھارت کی جانب سے تما م تر جارحیت اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی حق خوداارادیت کی تحریک کی تمام تر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں