یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کر ناچاہیے ،وزیر اعظم عمرا ن خان

آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے، پاکستان قوم ماردِ وطن کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کر ناچاہیے ،آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے، پاکستان قوم ماردِ وطن کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔

ہفتہ کو یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت ایک ایسے معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہے جہاں ہرکوئی اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اپناکرداراداکرسکے۔انہوں نے کہا کہ قومی دن کے موقع پرہمیں اپنے ان کشمیری بھائیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کانشانہ بن رہے ہیں اورمصائب ومشکلات میں زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے، پاکستان قوم ماردِ وطن کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ایسا معاشرہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ہمدردی و انصاف کی بنیاد پر مبنی ہو جس میں موجود ہر شخص معاشی و اقتصادی ترقی میں اپنی صلاحیت کے مطابق کردار ادا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خطے میں غربت و افلاس کو ختم کریں اور لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی حاصل کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہوگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں