یوم پاکستان کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی قوم کو مبارک باد

23مارچ 20140کو قرار داد نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریکِ آزاد ی کو ایک نیا جوش ا ور ولولہ بخشا، اسد قیصر یوم پاکستان ایک ایساواقع تھا جس نے برِ صغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا، قاسم خان سوری

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) یومِ پاکستان کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ن23 مارچ کا دن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد اور خاص مقام رکھتا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ ن79 سال قبل آج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدو جہد کرنے کا عہد کیاتھا۔

انہوںنے کہاکہ آس موقع پر قرار دادِ لاہور منظور کی جسے بعد میں قرار دادِ پاکستان کا نام دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ناس قرار داد نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریکِ آزاد ی کو ایک نیا جوش ا ور ولولہ بخشا۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے اسلام، امن و برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصولوں کو اپنا شعار بنایاجس سے ناصرف مسلمانانِ ہندبلکہ بر صغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کی مدبرانہ قیادت اورمقصد کے حصول سے سچی لگن کاکمال تھا کہ قرار دادِ پاکستان کی منظوری کے صرف سات سال کے قلیل عرصے میں بر صغیر کے مسلمان ایک پر امن جدو جہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ نیومِ پاکستان تجدید عہد اور وفا کا دن ہے آج کے دن ہمیں بحیثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کرملک کی تعمیر و ترقی کے لیے قائد کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہدکرنا ہو گا۔

اسد قیصر نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ کے لیے یہ عہد بھی کرنا ہو گا کہ جن مقاصد کیحصول کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا،اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئیکار لاتے ہوئے پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور جمہوری ملک بنائیں گے۔قاسم خان سوری نے کہاکہ قرار دادِ پاکستان نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی اور مسلمانوں کو عظیم مقصد کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یوم پاکستان ایک ایساواقع تھا جس نے برِ صغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔قاسم خان سوریننے کہاکہ موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔قاسم خان سوری نے کہاکہ موجودہ حکومتنقرار دادِ پاکستان کی روشنی میں ہی ملک میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں