سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ،رحمن ملک

آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت مسائل جنم لیں گے، لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،راجہ فاروق حیدر

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ،رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ،آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت مسائل جنم لیں گے، لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہئے۔ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ ہم سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم سمجھوتہ ایکسپریس میں خون کا حساب مانگتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انصاف کے لئے معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ دینے والا جج مودی کا دوست ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ الیکشن کے دنوں میں دیا گیا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ۔

انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت مسائل جنم لیں گے۔انہوںنے کہا کہ لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ بھارت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ڈی آئی جی کراکرکے نے بتایا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارتی ایجنسی راء شامل تھی۔ انہوںنے کہاکہ کرنل پروہت نے دھماکے کیلئے بارود و دوسرا ساز و سامان فراہم کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ ڈی آئی جی کراکرے کو سینے و سر میں گولیاں مار کر مار ا کہ راء کا اصل چہرہ اشکار نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی عوام دہشتگرد مودی کو وزیراعظم نے بنائے۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری ستر سال سے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،یورپی یونین کی کمیٹی نے کشمیریوں کے موقف کی تائید کی، انہوںنے کہاکہ فیکٹ فائیڈنگ کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی جس پر بھارت انکاری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت نے اس اجلاس کی بھرپور مخالفت کی،بھارت نے کوشش کی کہ کمیٹی کا اجلاس انتخابات کے بعد ہو،کشمیر مسئلے کو حل ہونا چاہئے،پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے رحمن ملک سے ملاقات میں ان کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں