تحریک پاکستان کے شہداء کے خوابوں کی عملی تعبیر کیلئے ہمیں قائداعظمؒکے اصولوں، افکار کو اپنانا ہوگا، ڈاکٹر شیریں مزاری

ہم وطن بحیثیت مجموعی قومی استحکام، سلامتی ، خوشحالی ،ترقی یافتہ نئے پاکستان کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتفاق اور اتحاد کو یقینی بنائیں، پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:34

تحریک پاکستان کے شہداء کے خوابوں کی عملی تعبیر کیلئے ہمیں قائداعظمؒکے اصولوں، افکار کو اپنانا ہوگا، ڈاکٹر شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے شہداء کے خوابوں کی عملی تعبیر کو ممکن بنانے اور جمہوریت، انصاف اور رواداری کی بنیاد پر مبنی مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ نیا پاکستان کی حقیقی تشکیل کیلئے ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور افکار کو اپنانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہمیں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ حقیقی معنوں میں ملکی سلامتی ویکجہتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کی تجدید نو بھی کرتا ہے۔یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مزاری نے بانی پاکستان محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وقت نہ صرف اس دن کو ملی جوش و جزبے سے منانے کا دن ہے بلکہ انسانی ، جمہوری او ر اخلاقی اقدار پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی وقت ہے ۔ ڈاکٹر مزاری نے اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح اور آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھیوں با لخصوص فاطمہ جناح کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنکی انتھک کوششوں اور قربانیوں کی بدولت ایک آزاد ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ اس دن کی مناسبت سے انہوں نے تمام ہم وطنوں اور شہریوں کو تاکید کی کہ وہ بحیثیت مجموعی قومی استحکام، سلامتی ، خوشحالی اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتفاق اور اتحاد کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں