وفاقی کابینہ میں توسیع، سردار یار محمد رند معاون خصوصی مقرر

یار محمد رند کو وزارت آبی وسائل، بجلی اور پٹرولیم میں بطور معاون ذمہ داری سونپی گئی، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مارچ 2019 18:54

وفاقی کابینہ میں توسیع، سردار یار محمد رند معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ یار محمد رند کو وزارت آبی وسائل، بجلی پٹرولیم کی ذمہ داری دی گئی ہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کردی ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے یارمحمد رند کی بطورمعاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد سردار یار محمد رند کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سردار یارمحمد رند بلوچستان سے وزارت آبی وسائل، بجلی اور پیٹرولیم سے متعلق معاملات دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں