صدر مملکت کی جانب یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:25

صدر مملکت کی جانب یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) صدرِپاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل عمران احمد،رئیر ایڈمرل محمد شعیب اوررئیر ایڈمرل ذکاء الرحمن کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہن کے مطابق پاکستان نیوی کے آفیسرزکو ستارہ امتیاز (ملٹری), تمغہ امتیاز (ملٹری)اور آفیسرز/سی پی اوز/ سیلرز کے لیے تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرزکو تمغہ خدمت (ملٹری) تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی کراچی اور کوسٹل ایریاز کی یونٹس اور اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا - ترجمان کے مطابق تقریبات میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے -

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں